ناندیڑ۔26جون ( راست) برادران اسلام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بتاریخ 27 جون مطابق 28 شعبان المعظم بروز جمعہ عشاء کی نماز کے بعد نزد مسجد غریب محلہ، نیو محبوب نگر، ہنگولی ناکہ، ناندیڑ میں ایک
عظیم الشان جلسہ بعنوان ’’ استقبال ماہ رمضان ‘‘ رکھا گیا ہے۔ جس میں حضرت علامہ مولانا محمد امتیاز الدین صاحب برکاتی ( دھرم آباد) کا خصوصی خطاب ہوگا۔ لہٰذا برادران اسلام سے گذارش ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔